چیئرمین پی ٹی آئی کی جان کو خطرہ ہے،سلوپوائزن دیا جارہا ہے،وکیل لطیف کھوسہ

اسلام آبا د(آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جان کو خطرہ ہے ہمیں ان کی صحت کے حوالے سے شدید تحفظات ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی کو سلو پوائزن دیا جارہا ہے،اسلام آبا دمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہم نے چیف جسٹس سے کہا کہ ہمیں چیئرمین پی ٹی آئی کی جان کی ضمانت آپ کے سامنے دی جائے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس حوالے سے سب سے رکارڈ طلب کر رکھا ہے،سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد کرنے پر شرم آنی چاہیے،یہ 25 کڑوڑ عوام کی ناموس کا مسئلہ ہے، ڈونلڈ لو کی ایک دھمکی پر ملک کے وزیراعظم کو چلتا کیا گیا،یہ کس چیز پر فرد جرم لگائیں گے؟ انہوں نے جرم کیا کیا ہے؟کیا یہ آفیشنل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے؟یہ ایکٹ تاج برطانیہ نے غلام رکھنے کے لیے بنائے کیا ہم نے برطانیہ کی غلامی سے نکل کر امریکہ کی گود میں چلے جانا ہے؟