میری پہلی اور آخری ترجیح معیشت کی بحالی ہے، نواز شریف

لندن (آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ میری پہلی اور آخری ترجیح معیشت کی بحالی ہے،ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے ختم کیا گیا تھا، رکاوٹ بننے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔ اوورسیز رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے قائد مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ پاکستان کو معاشی میدان میں مستحکم کرنے کے لئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے ختم کیا گیا تھا، عوام ووٹ کی طاقت سے احتساب کریں گے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو معاشی بدحالی، مہنگائی اور بیروز گاری سے نکالیں گے، اوورسیز پاکستانی سرمایہ کاری سے صنعتوں کو چلانے میں کردار ادا کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملکی ترقی اور خوشحالی میں رکاوٹ بننے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔ عوام ووٹ کی طاقت سے احتساب کریں گے۔ نوازشریف نے کہا اوورسیز پاکستانی ملک میں سرمایہ کاری سے صنعت و انڈسٹریز کو پھر سے چلانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔