اسلام آباد(آن لائن) کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 9 پیسے کی کمی ہوگئی، جس سے ڈالر 281 روپے 80 پیسے کا ہوگیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 5 روپے سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔کاروباری ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 5 روپے 5 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی281روپے80 پیسے پر بند ہوئی، انٹربینک میں ڈالر بلند ترین سطح سے 24 روپے 41 پیسے تک گر گیا ہے۔
Load/Hide Comments



