آزاد کشمیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس

بالاکوٹ (آن لائن)آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں بالاکوٹ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ذرائع کے مطابق زلزلے سے درودیوار ہل گئے جس سے عوام میں خوف وہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔دوسری جانب 8 اکتوبر کے قیامت خیز زلزلہ کی 18ویں برسی منائی گئی، 8 اکتوبر 2005 کے قیامت خیز زلزلہ سے مظفرآباد، باغ راولا کوٹ، نیلم اور جہلم ویلی میں تباہی آئی تھی۔8 اکتوبر 2005 کا زلزلہ 7.6 ریکٹر سکیل کی شدت کا تھا جس سے 46 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بنے، 33 ہزار افراد زخمی ہوئے اور 3 لاکھ نجی املاک تباہ ہوئیں۔