ہم چاہتے ہیں ادارے خود احتسابی کا عملی اپنائیں،میاں جاوید لطیف

اسلام آباد(آن لائن)سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان مسلم لیگ ن میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں ادارے خود احتسابی کا عملی اپنائیں،جو لوگ نواز شریف کیخلاف سازشیں کرتے رہے ادارے خود احتساب کریں،نواز شریف پاکستان کو گرداب سے نکالنے کیلئے واپس آرہے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا 2017میں کرداروں نے نوازشریف کے ساتھ نہیں ملک سے کھلواڑ کیا۔ہمیں کوئی خطرہ ہوتا تو مینار پاکستان کے بجائے ایئر پورٹ پر جمع ہوتے۔ہمیں تو زہر بھی دیا گیا، نا اہل کیا گیا ہم نے مسلح جتھے تیار نہیں کئے۔جاوید لطیف نے کہا نواز شریف قانون کا سامنا کریں گے، ہماری بے گناہی اپنا راستہ بنائے گی۔اسحاق ڈار بھی پاکستان آئے عدالتوں کے سامنے سرینڈر کیا اور ضمانت لی۔عدالتوں نے کلین چٹ دی تو تو ہی نواز شریف بیرون ملک گئے تھے۔نوز شریف اسٹام پیپر پر گئے تھے اب واپس آرہے ہیں۔انہوں نے کہا پی ٹی آئی کے 4 سال میں کسی پاکستانی کی زندگی محفوظ نہیں تھی۔نواز شریف کی زندگی محفوظ نہیں سمجھتے تھے اسی لئے واپس نہیں آئے ہم چاہتے ہیں ادارے خود احتسابی کا عمل اپنائیں۔ 2017 کے کرداروں کا احتساب چاہتے ہیں تو کیا یہ انتقام ہے۔ جوکردار تھے آج بے نقاب ہو چکے ہیں۔ نواز شریف کو 4 مرتبہ اللہ نے سیاسی زندگی دی اور وہ سرخرو بھی ہوئے۔ فیض آباد دھرنے کے کرداروں پر اعلی جج نے فیصلہ دیا تو اس کیخلاف ریفرنس دائر کردیا گیا۔ کچھ کرداروں نے اس اعلی جج کو چیف جسٹس بننے سے روکنے کی بھی کوشش کی۔فیض آباد دھرنے کے فیصلے کے مطابق جو مجرم ہیں انہیں سزا ضرور دینگے۔9 مئی کے واقعات کے منصوبہ سازوں کو سزا ضرور دیں گے.