نوازشریف کل (پیر)کو لندن سے سعودی عرب روانہ ہو ں گے

لندن (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کل(پیر) 9 اکتوبر کو لندن سے سعودی عرب روانہ ہو جاءٰیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق نوازشریف سعودی عرب سے 14 اکتوبر کو دبئی روانہ ہوں گے اور 21 اکتوبر کو دبئی سے لاہور کی پرواز میں سوار ہوں گے۔گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے یقین دہانی کرائی تھی کہ نوازشریف 21 اکتوبر کو وطن واپس لوٹ رہے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ واپس آ کر قانون کا سامنا کریں گے.