اسلام آباد(آن لائن)سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے سراج الحق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سراج الحق تاریخ مسخ کرنے کی بجائے جماعت اسلامی کی تاریخ کا جائزہ لیں، تاریخ گواہ ہے صرف بھٹو خاندان ملک اور قوم پر قربان ہوا، جماعت اسلامی ہر آمر کی سہولت کاری کرتی رہی ہے،قائد اعظم کے مخالفین نے جہاد کے نام پر پاکستان سے انتقام لیا،سراج الحق خیبر پختونخوا میں سینیٹر وزیر رہے،سراج الحق نے خیبر پختونخوا میں کون سا انقلاب برپا کیا؟ پیپلزپارٹی روٹی کپڑا اور مکان کے منشور پر عمل کرتی ہے جو عوام کی بنیادی ضرورت ہے،پیپلزپارٹی جب بھی اقتدار میں آتی ہے نوجوانوں کو روزگار دیتی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ آج بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے 90 لاکھ خاندانوں کی کفالت ہو رہی ہے،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مستحق بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کیلئے اعانت کی جا رہی ہے،بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم منتخب ہو کر روٹی کپڑا اور مکان کے منشور پر عمل کریں گے،جماعت اسلامی نے جنت کے خواب دکھاکر نوجوانوں کو گمراہ کیا۔
Load/Hide Comments



