پشاور(آن لائن)اکتوبر کے وسط سے پاکستان بھر میں مغربی سلسلوں کا اغاز ہونے جا رہا ہے- ماہ اکتوبر 2 سے 3 نومبر 2 اور دسمبر 3 سے 4 مختلف شدت اوردورانیے کے بارش کے سپیل ملک کے طول و عرض کو متاثر کر سکتے ہیں – امسال معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے جس کے باعث ملک بھر میں معمول سے کم درجے کے پارہ کا امکان ہے جس کے باعث برفانی علاقوں میں زبردست برفباری کا امکان ہے جس کی وجہ سے دھند کے طویل سلسلے رہیں گے اور وقت سے پہلے موسم سرما کی آمد متوقع ہے لگاتار بارشوں کے سپیل نومبر تا مارچ جس کے باعث ریکارڈ شدت کی سردی پڑنے کا امکان ہے شدید موسمیاتی حالات بمع ژالہ باری کا خطرہ ہر مغربی سلسلے میں ہمراہ ہو گا-ملک گیر بارشوں کے سلسلے بلوچستان سندھ اور جنوبی پنجاب کو بھی متاثر کریں گے – کراچی میں بھی زبردست موسم سرما جانے اور بہترین اور معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی.
Load/Hide Comments



