اسلام آباد(آن لائن) استحکام پاکستان پارٹی نے 13اکتوبر سے عوامی رابطہ مہم اور ورکرز کنونشن کے انعقاد کا اعلان کر دیا۔ ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان کا کہنا کہ ماضی میں سیاسی جماعتوں نے کھوکھلے نعروں، لانگ مارچ اوردھرنوں نے ہمیشہ ملک کو نقصان پہنچایا، میں آپکو یقین دلاتی ہوں کہ استحکام پاکستان پارٹی روائیتی سیاست نہیں کریگی، پاکستان کی ترقی کیلئے سب کو اپنا کردار اداکرناہوگا،13اکتوبر کو جھنگ سے عوامی رابطہ مہم اور ورکرز کنونشن کا آغاز کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ باریاں لینے والی سیاسی جماعتوں نے صرف اور صر ف اپنے ذاتی مفاد کو مقدم رکھا، ماضی میں سیاسی جماعتوں نے کھوکھلے نعروں سے ملک کو نقصان پہنچایا، لانگ مارچ اوردھرنوں نے ہمیشہ ملک کو نقصان پہنچایا، میں آپکو یقین دلاتی ہوں کہ استحکام پاکستان پارٹی روائیتی سیاست نہیں کریگی، پاکستان کی ترقی کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،13اکتوبر سے اپنے عوامی رابطہ مہم اور ورکرز کنونشن کا آغاز جھنگ سے کرنے جارہے ہیں ہم نے مشکل راستے سے اپنے سفر کا آغاز کیا ہے، عوامی رابطہ مہم ثابت کریگی کہ استحکام پاکستان پارٹی گراس روٹ لیول کی جماعت ہے۔سہانے خواب دکھانے والی جماعتو ں نے اپنی اپنی باریاں لے کر اپنے مفادات کا تحفظ کیا،استحکام اکستان پارٹی الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہو گئی ہے اور ملک میں عدم استحکام کو ختم کرنیکی کوشش کرنے جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ نے یہ نعرے تو سنے کہ ووٹ کو عزت دو لیکن یہ نہیں سنا کہ ووٹر کو بھی عزت دو، لہذا استحکام پاکستان پارٹی ووٹر کو عزت و تکریم دینا چاہتی ہے کوئی بھی ریاست کمزور معیشت کے ساتھ مستحکم نہیں ہو سکتی، خصوصی سرمایہ کاری کونسل سے مضبوط پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔ پاکستان میں مقیم غیر قانون غیر ملکیوں اور افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی سے متعلق حکومتی فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ ملک میں مقیم غیر قانونی تارکین کو ان کے آبائی وطن بھیجا جائے، پاکستان نے ایک طویل عرصے تک افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کی اور آج وہ پاکستان سے نمک حرامی کر رہے ہیں لہذا ملک سے اس گند کا خاتمہ کیا جائے۔
Load/Hide Comments



