آصفہ بھٹو کو قومی اسمبلی کی نشست پر لاہور سے الیکشن لڑانے کی تجویز تیار

لاہور (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کی قیادت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ان کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو کو قومی اسمبلی کی نشست پر لاہور سے الیکشن لڑانے کی تجویز تیار کر لی ہے، جسے آئندہ چند روز میں پارٹی کے چیئرمین کو ارسال کر دیا جائے گا، تجویز کی منظوری کی صورت میں پارٹی کے دونوں رہنماؤں کو الیکشن لڑانے کے لیے لاہور سے قومی اسمبلی کے دو حلقوں کا انتخاب کیا جائے گا۔