9 مئی واقعات کی پلاننگ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت زمان پارک میں ہوئی،عثمان ڈار کا اعترافی بیان

اسلام آباد(آ ن لائن) رہنما تحریک انصاف عثمان ڈار نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ 9 مئی واقعات کی پلاننگ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت زمان پارک میں ہوئی، چئیرمین تحریک انصاف کی گرفتاری صورت میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ہدایت دی گئی، حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ہدایات عمران خان نے خود دی۔اکتوبر 2022 میں لانگ مارچ جنرل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تعیناتی کو روکنے کے لیے کیا گیا تھا۔9 مئی واقعات کرنے کا مقصد فوج پر پریشر ڈال کر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو عہدے سے ہٹانا تھا۔چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے ہیومن شیلڈ کا استعمال کیا،چئیرمین تحریک انصاف نے گرفتاری سے بچنے کے لیے ورکرز کی ذہن سازی کی، جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد اور زمان پارک میں جو کچھ ہوا اسی ذہن سازی کا نتیجہ تھا۔