چیف جسٹس نے سپریم کورٹ میں تعداد پوری کرنے کیلئے جوڈیشل کمشنرز کو خطوط لکھ دیئے

اسلام آباد(آن لائن) سپریم کورٹ میں دو ججز کی خالی نشستوں کا معاملہ، چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی نے جوڈیشل کمیشنز کے ممبران کو 28خطوط لکھ دیئے۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن رولز سے متعلق چیف جسٹس پاکستان نے خطوط لکھے ہیں۔ خطوط تمام جوڈیشل کمیشنز کے ممبران کو لکھے گئے ہیں۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے 28 خطوط لکھے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تمام جوڈیشل کمیشنز سے تجاویز آنے کے بعد جوڈیشل کمیشن اجلاس ہوگا، سپریم کورٹ میں اس وقت 15 ججز فرائض سر انجام دے رہے ہیں جبکہ کل سترہ ججز میں سے دو کی نشستیں خالی ہیں۔