اسلام آباد(آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان مہاجرین کے خلاف نہیں بلکہ غیر قانونی مہاجرین کے خلاف ہے۔ پاکستان میں مقیم تمام غیرقانونی غیرملکیوں کو مرحلہ وار نکالا جائے گا غیرقانونی غیرملکیوں کے انخلاء کی کوئی حتمی تاریخ یا ڈیڈ لائن نہیں دی جا سکتی۔ ہندوستان، پاکستان مخالف پروپیگنڈہ میں مصروف ہے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کرکٹ عالمی کپ کے دوران بھرپور تحفظ ، اور سازگار ماحول پیدا کرناہندوستان کی اوّلین ذمہ داری ہے۔جمعرات کو میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ ہندوستان، پاکستان مخالف پروپیگنڈہ میں مصروف ہے ہندوستان، پاکستان میں دہشتگرد کاروائیوں میں ملوث ہے ہندوستان عالمی کرکٹ کپ کا میزبان ملک ہے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کرکٹ عالمی کپ کے دوران بھرپور تحفظ دینا اور سازگار ماحول پیدا کرناہندوستان کی اوّلین ذمہ داری ہے۔ہندوستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض فورسز کے وحشیانہ مظالم جاری ہیں بھارتی قابض فورسز نے ماہ ستمبر میں 13 بیگناہ کشمیریوں کو قتل کیامقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری مظالم جینوا کنونشن، اقوام متحدہ انسانی حقوق کی سرعام خلاف ورزی ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی افغان مہاجرین بارے پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،پاکستان نے لاکھوں مہاجرین کی کھلے دل سے سالوں میزبانی کی پاکستان افغان مہاجرین کے خلاف نہیں بلکہ غیر قانونی مہاجرین کے خلاف ہے۔پاکستان افغان مہاجرین سمیت تمام غیرقانونی رہائش پذیر باشندوں کے خلاف کارروائی کررہا ہے کسی خاص شہریت کے خلاف نہیں ہیں،پاکستان اس سلسلے میں افغان عبوری حکومت کے ساتھ بات چیت جاری رکھے گا، پاکستان اور افغانستان باہمی تجارت بند نہیں ہوئی، ایسی رپورٹس بے بنیاد ہیں پاکستان افغانستان ٹرازنزٹ ٹریڈ جاری ہے پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ کے غیر قانونی استعمال کو روکنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے پاکستان میں مقیم تمام غیرقانونی غیرملکیوں کو مرحلہ وار نکالا جائے گا غیرقانونی غیرملکیوں کے انخلاء کی کوئی حتمی تاریخ یا ڈیڈ لائن نہیں دی جا سکتی۔پاکستان اور افغان وزرائے خارجہ کی تبت میں ٹرانس ہمالیہ فورم کے موقع پر پر ملاقات ہوگی،پاکستان اور افغانستان کے وزرائے خارجہ دوطرفہ امور پر خصوصی گفتگو کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کی،ملاقات میں سی پیک، باہمی تذویراتی تعاون، تجارت اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،پاکستان اور خلیج تعاون کونسل کے مابین آزاد تجارتی معاہدے پر کامیاب مذاکرات ہوئے ہیں،پاکستان نے جینوا میں او آئی سی گروپ کے ساتھ مل کر منافرت اور امتیاز کے خاتمے کی تقریب منعقد کی۔ پاکستان میں آئندہ عام انتخابات کے حوالے ترجمان کا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات کے لیے بین الاقوامی مبصرین بارے الیکشن کمیشن نے خط لکھا ہے پاکستان الیکشن کمیشن کے ساتھ شفاف انتخابات کے انعقاد کے لئے تعاون کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مسئلہ فلسطین پر موقف نہایت واضح اور دوٹوک ہے پاکستان 1967ء سے قبل کی سرحدوں کے مطابق فلسطینی ریاست کا قیام چاہتا ہے ایسی آزاد فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت القدسالشریف ہو.
Load/Hide Comments



