مولانا فضل الرحمان کا انتخابات کے مطالبے پر تلملانا سوالیہ نشان ہے،فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد(آن لائن)سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا انتخابات کے مطالبے پر تلملانا سوالیہ نشان ہے۔ جے یوآئی (ف) کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنی سیاست کا فیصلہ خود کرتی ہے کسی اور کے کہنے پردھرنے شروع اور ختم نہیں کرتی۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا انتخابات کے مطالبے پر تلملانا ایک سوالیہ نشان ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری لیول پلینگ فیلڈ کی بات کرتے ہیں جبکہ ایل ایف او کو منظور کرواکر مراعات لینے والے لیول پلینگ فیلڈ سے گھبراتے ہیں۔سیکریٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری عوام کی طاقت سے وزیر اعظم منتخب ہوں گے۔