اسلام آباد(آن لائن)سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ بینک ڈیپازٹس بالکل محفوظ ہیں،مضبوط ضوابطی اور نگرانی کے فریم ورک کے ماتحت پاکستان میں قائم بینکاری نظام مستحکم اور ڈپازٹس محفوظ ہیں،جمعرات کے روز سٹیٹ بینک کی جانب سے وضاحتی بیان میں کہاگیا ہے کہ پاکستان کے بینکاری نظام میں بہ کفایت سرمایہ موجود ہے،بینکاری نظام کے منافع میں تقریباً 125 فیصد اضافہ ہواہے،بینکاری شعبے میں شدید دھچکے برداشت کرنے کی اہلیت مزید بہتر ہوگئی ہے،ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن (ڈی پی سی) نے بھی تحفظ میں مزید اضافہ کیا ہے، ہر ڈپازٹر کو5 لاکھ روپے تک کا انشورنس کور فراہم کیا ہے،کسی بینک کی ناکامی کی صورت میں ڈی پی سی کی جانب سے بیمہ کردہ رقم فوراً ڈپازٹرز کو دستیاب ہوتی ہے،ضابطے کے تحت بینک کے تصفیے کے بعد ڈپازٹس کی بقیہ رقوم بھی نکلوائی جاسکتی ہیں۔
Load/Hide Comments



