کابل (آن لائن) افغانستان نے پاکستان کا افغان شہریوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ ناقابل قبول قرار دیتے ہوے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس پالیسی پر نظر ثانی کی جائے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کو اتنا بڑا فیصلہ لینے سے پہلے اس کے اثرات پر غور کرنا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے ہمسایہ ملک کا یہ فیصلہ نا قابل قبول ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستانی حکام اپنے اس فیصلے پر نظر ثانی کریں۔
Load/Hide Comments



