اسلام آباد (آن لائن) افغان باشندوں کی واپسی کے معاملے پر ملک بھر کی 5 بڑی جیلوں میں ایف آئی اے امیگریشن کاؤنٹر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔رہائش کا ثبوت نہ رکھنے والے غیرملکیوں کو جیل بھیجا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امیگریشن حکام جیل سے ہی انہیں ڈی پورٹ کرنے کے اقدامات کریں گے۔متعلقہ پولیس اور بارڈر ایریا پولیس غیر قانونی افغان باشندے کو سرحد پار کروا کے آئے گی۔تمام گرفتار افغان باشندوں کو ہیومن رائٹس قوانین کے تحت سرحد پار بھیجا جائے گا، ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں پولیس کا غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشنز جاری ہے۔ مزید 1126زیر حراست، 503 افراد کے پاس کسی قسم کے بھی کاغذات نہ نکلے۔وفاقی پولیس نے503 افراد کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
Load/Hide Comments



