ملک سے دہشت گردی کی لعنت کا خاتمہ کریں گے،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی کابینہ نے ملک میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔وفاقی کابینہ کا اجلاس گزشتہ روز نگران وزیر اعظمکی زیر صدارت نگران کابینہ کا اجلاس ہوا۔وفاقی کابینہ میں ملک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔کابینہ نے مستونگ اور ہنگو میں دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کی۔جاں بحق افراد کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی، زخمیوں کے لئے جلد صحت یابی کی دعا کرائی گئی۔ذرائع کے مطابق دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر وزیر داخلہ کی جانب سے بریفنگ دی گئی، اس موقع پر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کی لعنت کا خاتمہ کریں گے، حکومت ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔کابینہ نے ملکی معیشت اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔وفاقی کابینہ کا اجلاس ڈیڑھ گھنٹے جاری رہا۔ وفاقی کابینہ نے ترکیہ کی پارلیمنٹ سے متصل پولیس ہیڈ کوارٹر پر دھشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔