اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر راناثناء اللہ نے کہا ہے کہ قائد میاں محمد نواز شریف کی 21 اکتوبر کی واپسی کا اعلان ہونے کے بعد عوام کا جوش و خروش مثالی ہے۔عوام 21 اکتوبر کی واپسی کو اپنی خوشحالی اور پاکستان کی ترقی کی واپسی سمجھتے ہیں۔میاں محمد نواز شریف کو عوام نجات دہندہ سمجھتے ہیں،جو انہیں مہنگائی،غربت،بیروزگاری اور مشکلات سے نکالیں گے۔اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں استقبالیہ پروگرامز میں دلچسپی اور شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ اس ملک کے مسائل کا حل صرف میاں محمد نواز شریف جیسی ہر دلعزیز، آزمودہ اور تجربہ کار سیاستدان کی قیادت میں ممکن ہے۔آج کے پاکستان کی بجائے عوام 2017 کے پاکستان اور اسکو بنانے والوں کو یاد کرتی ہے اور انہی اچھے دنوں کی واپسی چاہتی ہے۔انشاء اللہ 21 اکتوبر پاکستان کو دوبارہ ترقی اور خوشحالی کے راستے پر ڈال دے گا،اور عوام معمار پاکستان کا ایک فقیدالمثال استقبال کرے گی۔
Load/Hide Comments



