اسلام آباد(آن لائن) پاکستان کی پہلی خلاباز خاتون نمیرہ سلیم کا کہنا ہے کہ کہ ضروری نہیں کہ ہمارے خواب بڑے ہوں، ضروری ہے کہ ہم خواب دیکھیں اور ان پہ یقین کریں میں بہت مشکور ہوں کہ مجھے میرے ملک نے اتنا سپورٹ کیا اور میں بہت فخر سے پاکستان کا جھنڈا سپیس میں لے کر جاؤں گی۔نمیرہ سلیم پاکستان کی پہلی خلاباز ہیں جنہوں نے بچپن سے تاروں پر پہنچنے کا خواب دیکھا،نمیرہ سلیم کو 2006 میں حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان کی پہلی خلاباز کے طور پر آفیشلی متعارف کروایا گیانمیر سلیم نے اپنی انتھک محنت اور لگن سے اپنے خوابوں کی تعبیر پائی نمیرہ سلیم ساؤتھ پول پر پہنچنے والی پہلی پاکستانی ہیں نمیرہ سلیم نارتھ پول تک پہنچنے والی پہلی پاکستانی کا اعزاز بھی رکھتی ہیں نمیرہ سلیم نے 2008 میں ماؤنٹ ایورسٹ سے سکائی ڈائیو بھی کیا نمیرہ سلیم ماؤنٹ ایورسٹ سے سکائی ڈائیو کرنے والی پہلی ایشین ہیں نمیرہ سلیم جلد ہی اپنے پہلے خلائی مشن میں روانہ ہونے والی ہیں۔نمیرہ سلیم کا کہنا ہے کہ ضروری نہیں کہ ہمارے خواب بڑے ہوں، ضروری ہے کہ ہم خواب دیکھیں اور ان پہ یقین کریں میں بہت مشکور ہوں کہ مجھے میرے ملک نے اتنا سپورٹ کیا اور میں بہت فخر سے پاکستان کا جھنڈا سپیس میں لے کر جاؤں گی۔
Load/Hide Comments



