اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا،نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد(آن لائن) ماہ اکتوبر 2023کیلئے اوگرا نے ایل پی جی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔فی کلو قیمت میں 21روپے،گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 246روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 947روپے اضافہ کردیا۔اب ایل پی جی کی قیمت240سے بھر کر 261 روپے فی، گھریلو سلنڈر کی قیمت 2833روپے سے بھر کر 3080روپے اور کمرشل سلنڈ رکی قیمت 10902روپے سے بھر کر11849کلو مقرر کر دی گئی۔