اسحاق ڈار پاکستان کیلئے روانہ، نوازشریف کا وطن روانگی کا شیڈول تیار

لندن(آن لائن)سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار پاکستان کیلئے روانہ ہو گئے،قائد ن لیگ میاں نواز شریف کی پاکستان روانگی کا شیڈول بھی تیار کر لیا گیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق نواز شریف لندن سے بارہ یا تیرہ اکتوبر کو مشرق وسطی کے ممالک کے دوروں پر روانہ ہونگے،نواز شریف مشرق وسطی کے تینممالک کے دورے کے بعد پاکستان آئیں گے،ان ممالک میں قطر اور سعودی عرب شامل ہیں۔ نواز شریف لندن سے قطر اور سعودی عرب عمرہ کی ادائیگی کریں گے،روضہ رسولؐپر حاضری کے بعد دبئی روانہ ہونگے،دبئی میں مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں شرکت کریگی،دبئی سے معمول کی پرواز کے مطابق نواز شریف لاہور ائر پورٹ پر اتریں گے۔