آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں (پیر کو) دو وارم اپ میچ کھیلے جائیں گے، پہلا میچ بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے مابین گوہاٹی میں کھیلا جائے گا، بنگلہ دیش نے اپنے پہلے وارم اپ میچ میں سری لنکا کو شکست دی تھی جبکہ انگلینڈ اور بھارت کا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا، اسی روز دوسرے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں تھرواننت پورم میں آمنے سامنے ہوں گی، نیوزی نے پہلے وارم اپ میچ میں پاکستان کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی جبکہ جنوبی افریقہ اور افغانستان کا میچ بارش کے باعث ختم کر دیا گیا تھا، ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز 5 اکتوبر سے ہو گا۔
Load/Hide Comments



