مذہب کے نام پرشدت پسندی کے ذریعے ملک کوکمزورکرنے کی سازش کی گئی، سرفرازاحمدبگٹی

اسلام آباد (آن لائن) نگران وفاقی وزیرداخلہ سرفرازاحمدبگٹی نے کہا ہے کہ مذہب کے نام پرشدت پسندی کے ذریعے ملک کوکمزورکرنے کی سازش کی گئی، پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، علماکرام معاشرے میں نبی مکرم کی سیرت وکردارکوعام کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ آج دنیابھرکیلئے رحمت کادن ہے، ملک بھرسے آئے ہوئے تمام علماومندوبین کوخوش آمدیدکہتاہوں۔انہوں نے کہاکہ اسلام میں ریاست کاتصور حضور پاک کا دیا ہواتحفہ ہے،انسانی کردار ہی معاشرے کوبہترین بناتاہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارابنیادی مسئلہ بدعنوانی ہے جس کا خاتمہ ضروری ہے،کرپشن نے ملک کی جڑوں کوکھوکھلاکردیاہے۔سرفرازاحمدبگٹی نے کہا کہ اسلامی روایات کے مطابق تجارتی اصول وضع کرنے ہوں گے،نبی مکرم?کے بتائے ہوئے اصولوں پرعمل سے ہی ترقی ممکن ہے، موجودہ دورمیں علماکرام کاکرداربہت اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت جس کوکمزورکرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ہم سب مسلمان ہیں اورپاکستانی ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ مذہب کے نام پرشدت پسندی کے ذریعے ملک کوکمزورکرنے کی سازش کی گئی، پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے،علماکرام معاشرے میں نبی مکرم ؐکی سیرت وکردارکوعام کریں۔ انہوں نے کہاکہ منظم سازش کے تحت خارجہ پالیسی کوتباہ کیاگیا.