اسلام آباد (آن لائن) نگران حکومت کوئی نیا ٹیکس نہیں لگائے گی،پاکستان نے آئی ایم ایف کو واضح کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو حکام کی آن لائن میٹنگ ہوئی،ٹیکس چوروں کیخلاف کارروائیوں کے پلان سے آئی ایم ایف کو آگاہ کر دیا گیا۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں ہدف سے زیادہ ریونیو اکٹھا کیا،جولائی سے ستمبر تک محصولات کا ڈیٹا آئندہ ہفتے آئی ایم ایف کو پیش کیا جائے گا۔ایف بی آر کی کارکردگی سے آئی ایم ایف مطمئن ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر کوئی نیا ٹیکس لگائے بغیر ٹیکس ہدف حاصل کر لے گا،آئی ایم ایف کو اکتوبر کے پہلے ہفتے میں معاشی کارکردگی سے آگاہ کیا جائے گا،جبکہ آئی ایم ایف سے قرض کی دوسری قسط مذاکرات اکتوبر کے آخری ہفتے ہونے کا امکان ہے.
Load/Hide Comments



