اسلام آباد (آن لائن)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نگران وزیر داخلہ کا کام بیانات دینا نہیں قانون نافذ کرنا ہے، عام انتخابات فروری کے آخر یا مارچ کے شروع میں ہوں گے ،موجودہ ملکی حالات میں نئی اور موثر جماعت بنے جس کا موقف واضح ہو کہ کیا اور کیسے کرنا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا آج ملک کے جو حالات ہیں ایک نئی اور موثر جماعت بننی چاہئیے،ایسی جماعت ہو جس کا موقف واضح ہو کہ کیا اور کیسے کرنا ہے۔ہم وہ فیصلہ نہیں کر پائے جس کی ضرورت تھی۔انہوں نے کہا نئی پارٹی کا کام اگر صرف اقتدار ہے تو پھر بات نہیں بنے گی اقتدار تو کسی اور طریقے سے ملتا ہے۔امید ہے کہ بڑی جماعتیں بیٹھ کر آگے کے راستے تعین کریں گی۔35سالوں سے ن لیگ کے ساتھ ہوں لوگوں کے سوالوں کا جواب نہیں ہے۔انہوں نے کہا کارروائی کا ایک موقع ہوتا ہے بعد میں باتیں کرنے سے کچھ نہیں ہوتا۔آج 50ہزار کمانے والا خاندان کی کفالت نہیں کر سکتا۔نگران وزیر داخلہ کا کام بیانات دینا نہیں قانون نافذ کرنا ہے۔انہوں نے کہا عام انتخابات فروری کے آخر یا مارچ کے شروع میں ہوں گے۔میرے آدھے حلقے میں جنوری میں برف پڑی ہوتی ہے۔سابق وزیر اعظم نے کہا شاہ محمود قریشی کو ہتھکڑی لگائی گئی جو نہیں لگنی چاہیے تھی جو ماضی میں بھی لگی جو کہ غلط ہے۔
Load/Hide Comments



