سپریم کورٹ نے انفارمیشن ایکٹ کے تحت سپریم کورٹ کے ریکارڈ تک رسائی کے معاملے کو انتہائی اہم قرار دیدیا

اسلام آباد (آن لائن)سپریم کورٹ نے انفارمیشن ایکٹ کے تحت سپریم کورٹ کے ریکارڈ تک رسائی کے معاملے کو انتہائی اہم قرار دے دیا۔منگل کوچیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے اٹارنی جنرل کو روسٹرم پر بلا یاان کے ساتھ درخواست گزار شہری کی وکیل بھی روسٹرم پر آگئیں۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہاٹارنی جنرل صاحب آپ ریکارڈ دیکھ کر تیاری کرلیں،یہ ایک حساس معاملہ ہے، یہ نہ ہو کہ ہم کچھ اور کہہ رہے ہوں اور اٹارنی جنرل کچھ اور۔انھوں نے یہ ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان رجسٹرار آفس کی نمائندگی کریں گے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس نے کہاکہ کیس کو نمبر کے مطابق آخر میں ہی سنا جائے گا،کسی کو کورٹ روم میں بٹھا دیں جب کیس کی باری آئے گی تو آپ کو بلالیں گے۔