کہا ہے ہمیں ان باتوں کو عوام کے سامنے رکھنا ہوگا،ہمیشہ کہتا ہوں ٹروتھ کمیشن بنا دیں،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ واصف شاہد نے منفرد نوعیت کی خطاطی کی ہے،ہمارے ملک میں بہت بڑا ٹیلنٹ ہے اس کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے،نواز شریف جو کہہ رہا ہے کیا یہ سب کچھ ہوا ہے یا نہیں ہمیشہ کہتا ہوں ٹروتھ کمیشن بنا دیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے جو کہا ہے ہمیں ان باتوں کو عوام کے سامنے رکھنا ہوگا۔نواز شریف نے پہلے بھی 2017 کے معاملات ذکر کیا تھا اس پر باتہونی چاہیے۔کیا آپ نواز شریف کا استقبال کرنے جائیں گے صحافی کا سوال پر ان کا کہنا تھا کہ آپ جائیں گے تو میں بھی ساتھ جاؤں گا۔