فلم جوان کی کمائی ایک ہزار کروڑ کے قریب پہنچ گئی

ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی فلم جوان کی کمائی ایک ہزار کروڑ کے قریب پہنچ گئی۔ فلم اس سال کی ہندی سینما کی سب سے بڑی بلاک بسٹر بن گئی اور امید ہے کہ اس ہفتے جوان ایک ہزار کروڑ کا بزنس مکمل کرلے گی۔ واضع رہے کہ اس فلم میں شاہ رخ خان ڈبل رول کر رہے ہیں۔مشہور تامل فلم ڈائریکٹر ایٹلی کی ہدایتکاری میں بننے والی جوان نے باکس آفس کے مطابق صرف 17 دن میں لگ بھگ ایک ہزار کروڑ کا بزنس کرلیا ہے اور اندازہ ہے کہ یہ ایک ہزار کروڑ کلب میں شامل ہونے کو ہے۔