اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا رن وے عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (آن لائن) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا رن وے عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطا بق سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ مین رن وے نمبر 28 ایل اور 10 ا?ر کو طیاروں کے ٹائرز کی باقیات کے باعث بند کیا جا رہا ہے۔ سی اے اے نے نوٹم جاری کر کے تمام ایئرلائنز کو آگاہ کر دیا ہے اور پروازوں کے کپتانوں کو احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔سول ایوی ایشن کے مطابق اسلام آباد کا مین رن وے مختلف اوقات میں بند ہوگا مین رن وے نمبر 28 ایل سے 5روز کے دوران فلائٹ آپریشن نہیں ہو گا۔