اسلام آباد(آن لائن)سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ21 اکتوبر کا دن نوازشریف کیلئے اچھا نہیں ہوگا،18سیاسی لیڈران کوکیفرکردارتک پہنچائے بغیرملک ترقی نہیں کرسکتا،ارشد شریف قتل کیس کھلے گا،75سال میں نئے چیف جسٹس اور آرمی چیف نے اْمید کی کرن دی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈانے کہا کہ جماعت کی چوائس خود کروں گا،جماعت مجھے چوائس نہیں کریگی،کسی سیگورنرشپ کی فرمائش نہیں کی،میریخلاف پروپیگنڈا ہورہاہے،ابھی کسی پارٹی میں نہیں جارہا،میں کسی پارٹی کے بغیرخود کوزیادہ بہتر سمجھتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ انوارالحق کاکڑ اچھا چہرہ ہیں،لیکن عارضی ہیں،پی ڈی ایم کی خواہش پر آنیوالی حکومت12سے17مہینے کی ہوگی،جبکہ الیکشن کمیشن ہومیوپیتھک ہے،پچھلے الیکشن شفاف نہیں تھے،اگلے بھی شفاف نہیں ہوں گے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ آرمی چیف اورچیف جسٹس ملک کیلئے اْمید ہیں،پاکستان کوچیف جسٹس سیمایوس نہیں ہوناچاہیے،ارشد شریف قتل کیس کھلے گا،اس میں خاص اورلاڈلوں کیاصل چہرے بے نقاب ہوں گے۔فیصل واوڈا نے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی لندن سے پاکستان واپسی کے حوالے سے کہا کہ 21 اکتوبر کا دن نوازشریف کیلئے اچھا نہیں ہوگا۔75سال میں نئے چیف جسٹس اور آرمی چیف نے اْمید کی کرن دی ہے، آرمی چیف کیاقدامات کی وجہ سیڈالرکی قیمت کم ہوئی،18سیاسی لیڈران کوکیفرکردارتک پہنچائے بغیرملک ترقی نہیں کرسکتا۔فیصل واوڈا نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اپنی کوئی مقبولیت نہیں،پی ڈی ایم کی نفرت کی وجہ سے چیئرمین پی ٹی آئی مقبول ہیں جبکہ شیخ رشید سمجھدار آدمی ہیں،ان سے ٹویٹ کروالیاجائیگا، مصطفیٰ نوازکھوکھر اور علی محمد خان اچھا چہرہ ہیں، عمران ریاض خان اپنے مفادات کی جنگ لڑرہاتھا۔
Load/Hide Comments



