چکار (آن لائن)سابق وزیراعظم آزادکشمیر و مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ کوئی کوئی مائی کا لعل آزادکشمیر کے نقشے میں تبدیلی نہیں لاسکتا یہ خطہ ناقابل تقسیم ہے ہم کسی کو تقسیم نہیں کرنے دینگے اگر کسی کو غلط فہمی ہے تو وہ نکال دے،کشمیر کا فیصلہ کشمیریوں نے راے شماری کے ذریعے کرنا ہے لائن آف کنٹرول پر بسنے والے لوگوں نے پاک فوج کے شانہ بشانہ قربانیاں دیں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرنے دینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب میں بڑے عوامی اجتماع اور جماعتی کارکنان و عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا پاکستان کے خلاف بات قابل قبول نہیں یہ ہمارا اکلوتا مددگار ہے دنیا میں جس کے عوام کے دل ہمارے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ بنکوں کا جو معاملہ سامنے آیا ہے اس میں یہ دیکھنا ہوگا کہ آیا یہ غلطی تھی یا جان بوجھ کر ایسا کیا گیا آزادکشمیر کی دھرتی میں انڈیا کا خفیہ حامی کون ہے تلاش کرکہ باہر نکالیں گے نیک نیتی سے خودمختاری کی بات کرنے والوں کی عزت کرتے ہیں ہندوستان کے مفادات کے لیے کام کرنے والوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر باہر نکالیں گے پاکستان میں حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کے ناخن کے برابر بھی اگر کوئی لیڈر پیدا ہوجاتا تو اس ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے۔راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ قائد مسلم لیگ محمد نوازشریف کا 21 اکتوبر کو فقید المثال استقبال کرینگے مینار پاکستان سے ایک بار پھر تباہ حال اور معاشی مشکلات کے شکار پاکستان کو دوبارہ ٹریک پر لانے کے لیے قائد مسلم لیگ ن کی زیر قیادت جدوجہد کا آغاز ہوگا عمرانی تجربے نے ملک کو اس حال میں پہنچایا میرا کسی کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں حکومت کا نا سر ہے نا پیر ہے پاکستان کی مشکلات میں اصل قصور عدالتوں کا ہے پھر دیگر اچھا بھلا چلتا پھرتا پاکستان تھا 2017 میں آج ہندوستان ہمیں طعنے مارتا ہے اس سے دل دکھتا ہے ہم یہاں حکومتوں کو بناتے اور گراتے رہے سبز باغ دکھاتے رہے.
Load/Hide Comments



