لندن (آن لائن)سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے نواز شریف کو اقتدار سے نہیں کروڑوں عوام کو ترقی کے سفر سے محروم کیا گیا۔ نواز شریف کی پاکستان واپسی سے متعلق امور کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔نواز شریف کے دور میں کاروبار، سرمایہ کاری عروج پر تھی۔2018 میں قوم کے ساتھ مذاق کیا گیا، ترقی روک دی گئی۔نواز شریف کے دور میں تاریخ میں سب سے کم مہنگائی تھی۔لندن دورے کی وجہ آج کی قانونی اور انتظامی میٹنگ تھی۔شہباز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہو گا جہاں پر روکا گیا تھا۔نواز شریف نے کبھی قوم سے غلط بات جھوٹے وعدے نہیں کئے۔نواز شریف نے کہا تھا قوم موقع دے گی تو اندھیرے ختم کر دوں گا۔2013 میں حکومت ملی تو پاکستان میں اندھیرے ختم کئے گئے۔2013 میں حکومت ملی تو ملک میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔نواز شریف نے کہا تھا قوم موقع دے گی تو اندھیرختم کر دوں گا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قوم کو گالی گلوچ کے علاوہ اور کچھ نہیں دیا، 4 سال جو تباہی ہوئی راتوں رات یہ ٹھیک نہیں ہو سکتی۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا سفر جہاں سے رکا ہے اب وہاں سے ہی شروع ہوگا، آج کی میٹنگ میں نواز شریف کی پاکستان واپسی سے متعلق امور کو حتمی شکل دی گئی۔
Load/Hide Comments



