نیو یارک (آن لائن) چین کے نائب صدر ہان زھینگ نے کہا ہے کہ چین کی پڑوسیوں سے متعلق پالیسی میں پاکستان کا خاص مقام ہے۔نیویارک میں جاری اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائن پر نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات کے موقع پر چینی نائب صدر کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کے بنیادی مفادات کے تحفظ کی کوششیں جاری رکھے گا۔ اس موقع پر نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ چین نے مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس کی مخالفت کر کے اصولی مؤقف اپنایا۔
Load/Hide Comments



