الیکشن کا طبل بج گیا، سیاسی جنگ کا آغاز ہو گیا ہے،فردوس عاشق اعوان

لاہور(آن لائن) ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ الیکشن کا طبل بج گیا، سیاسی جنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔شہباز شریف کو پاکستان پچ چیک کرنے کیلئے بھیجا گیا تھا۔کپتان کے بغیر ٹاس نہیں ہوتا۔نواز شریف کی واپسی کا یقین اگلے 2ہفتے بعد آئے گانیب کیسز دوبارہ کھل رہے، چیزیں احتساب کی طرف جا رہی ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا میاں صاحب کو سیاسی لیڈر ہوتے ہوئے جیل سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہئے۔میاں صاحب کو کہنا چاہئے پراسیس سے گزرنے کیلئے تیار ہوں۔اگر جیل جا کر ضمانت لیکر واپس آتے ہیں تو سیاسی طور پر قد بڑا ہو گا۔ نیب سیاسی انجینئرنگ کی فیکٹری بنارہا۔چیئرمین پی ٹی آئی کو ورزیراعظم بنانے کیلئے جہانگیرترین نے قربانی دی ہے۔ انہوں نے کہا ن لیگ کے ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کی شہادت ہو چکی ہے۔ہم ووٹ کو نہیں ووٹر کو عزت دو کے بیانیے کو زندہ کرنے جا رہے ہیں۔پنجاب میں جیتنے میں شہباز کا کردار رہا ہے۔ن لیگ کے پنجاب میں جیتنے میں شہباز شریف کا کرداررہا ہے۔شہباز شریف کے 16 مہینوں کی حکومت سے لوگ مایوس ہوئے ہیں۔آئی پی پی ہی متبادل فراہم کرے گی، عوام کارکر دگی مانگتے ہیں۔