راولپنڈی(آن لائن) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد نے ملاقات کی ہے۔سعودی وفد کی قیادت چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی کررہے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی تعاون اور دفائی امور پر بات چیت کی گئی ۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے مسلح افواج کے درمیان پہلے سے موجود تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ ذرائع کے مطابق دفاعی و سیکیورٹی شعبوں میں بھی تعاون جاری رہے گا۔
Load/Hide Comments



