اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وقتی فائدے کے لئے وکلاء کی ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی کالمبا نقصان کیاہے۔پنجاب کے نگران وزیر اعلی کو زرداری کی جتنی قربت حاصل ہے، بہت کم لوگوں حاصل ہوتی ہے۔ عطاء اللہ تارڑ نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 190ملین پاؤنڈ کیس، توشہ خانہ میں پی ٹی آئی وکلا ء نے کئی پیشیاں بہانے بازی کر کے گزارے ہیں۔اب پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم میں لڑائی ہے ان مسئلہ اندرونی ہے۔عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سے درخواست ہے فرنٹ نہ کھولیں ہم آپ سے لڑنا نہیں چاہتے۔پروجیکٹ پی ٹی آئی لانچ ہوئی تو اس کے بینیفشری پیپلزپارٹی بھی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ روزمرہ کے کام احسن طریقے سے چلانا نگران حکومت کی ذمہ داری ہے۔چین کی طرف سے دعوت تھی وزیر اعلی پنجاب کا جانا ضروری تھا۔میں کیمونیسٹ پارٹی آف چائنا کی دعوت پر چین گیا ہوں.
Load/Hide Comments



