صاف شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کا انعقاد ہمارا بنیادی ہدف ہے،نگران وزیر خارجہ

نیو یارک (آن لائن) نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا پاکستان میں صاف شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کا انعقاد ہمارا بنیادی ہدف ہے، خلیجی ممالک پاکستان کے برے شراکت دا ر ہیں، معاشی مضبو طی سیاسی استحکام سے مشروط ہے۔ ترک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا ملک میں صاف شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کو یقینی بنانا ہمارا ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی معاشی مضبوطی کا انحصار سیاسی استحکام پر ہوتا ہے۔ انہون نے کہا عالمی منڈی میں پٹرولیم کی قیمتیں بڑھنے سے ملک میں بھی اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے راغب کرنے کے حوالے سے اہم اقدامات کر رہے ہیں۔ اس کے لئے خصوصی سرمایہ کاری کونسل کے تحت سرمایہ کاروں کو سہولتیں دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے ترکیہ سے معاہدے ہونگے۔ انہون نے کہا ایس آئی ایف سی کے تحت پانچ بڑے شعبوں میں سرمایہ کاری کے اہداف مقرر کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا چین پاکستان کا بہترین اور قابل اعتماد دوست ہے۔ چین نے سی پیک کے تحت پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کیہے ا نہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین سی پیک کی دسویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا سی پیک کے اگلے مرحلے میں زراعت اور ریلوے پر خصوصی توجہ دی جائیگی۔ انہوں نے کہا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ اانہوں نے کہا کہ ہمسایہ ملکوں سے دہشتگرد پاکستان میں دہشتگردانہ کا رروائیاں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان اپنی سر زمین دہشتگردوں لئے استعمال نہ ہونے کو یقینی بنائے اور کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف پاکستان میں حملوں پر کاررو ائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے تعلقات میں بہتری کی پاکستان کی تمام کوششوں کا ہمیشہ منفی جواب دیا۔