خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ڈاکٹر اور لیگل ٹیم سے ملاقات کیلئے درخواست منظور کرلی

اسلام آبا د(آن لائن)خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ڈاکٹر اور لیگل ٹیم سے ملاقات کیلئے درخواست منظور کرلی۔تفصیل کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی لیگل ٹیم اور ڈاکٹر سے ملاقات کرنے کی درخواست دا کی، انہوں نے اپنے نامزد اٹارنی نعیم پنجوتھاکے ذریعے رخواست دائر کی،چیرمین پی ٹی آئی نے اٹارنی کے ذریعے وکیل لطیف کھوسہ، سمیر کھوسہ، سلمان اکرم سے ملاقات کی درخواست دی،چیرمین پی ٹی آئی نے درخواست میں ڈاکٹر آصم یوسف سے ملاقات لیے بھی نام درج کیا،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیرمین پی ٹی آئی کو وکلاء لطیف کھوسہ،سمیر کھوسہ، سلمان اکرم اور ڈاکٹر آصم یوسف سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔