نیازی اور ان کے سہولت کاروں نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا،نواز شریف

مانانوالہ(آن لائن) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو سابق سلیکیٹڈ وزیراعظم عمران احمد نیازی اور سہولت کار ٹولے نے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے جس کا خمیازہ پاکستان کی آنے والی نسلیں بھی بھگتیں گی مہنگائی اور دیگر درپیش مسائل کا جو آج سامنا ہے یہ سب نالائق کپتان کا کیا دھرا ہے ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم و پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما میاں جاوید لطیف سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ 21 اکتوبر کو آپنی پاکستانی عوام کے درمیان ہوں گا میرا جینا مرنا پاکستان کی عوام کے ساتھ ہے پاکستان کو درپیش مسائل سے نجات دلا کر دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا کہ انشاء اللہ 21 اکتوبر کو آپنے قائد میاں نواز شریف کا وطن واپسی پر تاریخ ساز فقید المثال استقبال کریں گے اور میاں نواز کی پاکستان کو اشد ضرورت ہے اور میرا قائد پاکستان کی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں عمران احمد نیازی اور اس کے سہولت کار آج منہ چھپاتے پھر رہے ہیں میاں نواز شریف پر بنائے گئے خود ساختہ مقدمات آپنے منطقی انجام کو پہنچ جائیں گے انشاء اللہ میاں نواز شریف سرخرو ہوں گے چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز کی نگرانی میں میاں نواز شریف کے استقبال کو حتمی شکل دی جائے گی غیور عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر آپنے محبوب قائد میاں محمد نواز شریف کا استقبال کرکے ترقی رقم کرے گا میاں جاوید لطیف نے ملاقات کے بعد آپنے حلقہ کی عوام کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام دیا جس پر میاں نواز شریف نے شکریہ ادا کیا.