اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن نے اگلے عام انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق پر مشاورت کیلئے سیاسی جماعتوں کا اجلاس 4اکتوبر کو طلب کر لیا ہے۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق آئندہ عام انتخابات کے پرآمن انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن نے الیکشنر ایکٹ 2017 کے سیکشن 233 کے تحت ضابطہ اخلاق پرمشاورت کیلئے سیاسی جماعتوں کا اجلاس مورخہ 4 اکتوبر کو الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں طلب کرلیا ہے ترجمان کے مطابق کمیشن کی جانب سے ڈرافٹ ضابطہ اخلاق کی ایک کاپی بھی سیاسی پارٹیوں کے سربراہان کو بھیجی گئی ہے تاکہ مشاورت کے وقت وہ ضابطہ اخلاق پر بہتر انداز میں اپنی سفارشات دے سکیں۔
Load/Hide Comments



