اسلام آباد (آن لائن)سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے چیف جسٹس پاکستان نے زبردست آغاز کیا ہے،نئے چیف جسٹس کے آغاز کے دس دن دیکھنے کے ہیں،18بے ایمان لیڈروں کے لئے بہت مشکل وقت آگیا ہے،اب پاکستان کے عوام راج کریں گے۔نجی ٹی وی پرو گرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا ہم تو بغیر کسی پارٹی کے ہیں ہمیں ہمارے لیڈر نے کہیں کا نہیں چھوڑا۔پاکستان کو تباہی پر لانے والے عوام کو بیروزگار کرنیوالے سیاستدان ہیں۔ ماضی میں ن لیگ نے بھی قاضی فائزعیسیٰ پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا پی ڈی ایم نے 16 ماہ میں کیسز معاف کروائے ملک پر قرضے چڑھائے۔راجہ ریاض 16 ماہ اپوزیشن لیڈر اورآج خود کو ن لیگ کارکن کہہ رہے ہیں.
Load/Hide Comments



