حکومت ملنے پر زرعی انقلاب اور شمسی توانائی کے منصوبے ترجیح ہونگے، شہبازشریف

لندن (آن لائن)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے حکومت ملنے پر ترجیحات بتاتے ہوئے کہاکہ ایس آئی ایف سی کے ذریعے زرعی اور صنعتی انقلاب لائیں گے۔ تفصیل کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف لندن سے پاکستان کیلئے روانہ ہو گئے۔روانگی سے قبل نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ زرعی انقلاب اور شمسی توانائی کے منصوبے ترجیح ہوں گے،شمسی توانائی سے ہزاروں میگا واٹ بجلی پیداوار کی حکمت عملی بنائی ہے،سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی زیر قیادت ان منصوبوں کو عملی جامہ پہنائیں گے، مہنگائی میں کمی کے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے،ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف میرے انتخابی حلقے کا فیصلہ کریں گے۔