قوم آج سابقہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی سزا بھگت رہی ہے،مولانا فضل الرحمن

پشاور(آن لائن)جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان مشترکہ کمیشن تشکیل دیکر مسائل کے حل کی طرف بڑھ سکتیہیں جمعیت علماء اسلام اس میں بنیادی کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے،مفتی محمود کانفرنس ملک کی سیاست میں سنگ میل ثابت ہوگی۔ جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخوا کی صوبائی مجلسِ شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان نیملک کو کنگال کر کے بین الاقوامی ایجنڈے کے تحت ملک کو معاشی اور اقتصادی بدحالی کی طرف دھکیل دیا انہوں نے کہا کہ اج قومی بجٹ قیمتوں کا اتار چڑھاؤ تیل کی قیمتوں کا اعلان حکومت یا وزارتِ خزانہ نہیں بلکہ عمران خان کی طرف سے کئے گئے معاہدات کی رو ائی ایم ایف کرتی ہے انہوں نے کہا کہ قوم آج سابقہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی سزا بھگت رہی ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال باجوڑ سانحہ مولانا حمد اللہ اور جمعیت کے دیگر رہنماؤں پر حملے سوالیہ نشان ہیں انہوں نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان باہمی مشاورت سے مشترکہ کمیشن تشکیل دیں جے یوآئی ریاست کے تعاون سے اسمیں بنیادی کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں اسلامی تہذیب اور تشخص مٹانے کے لیے عمران کا انتخاب کیا گیا پاکستان کی اسلامی شناخت کو ختم کرکے سیکولر ازم کی طرف لیجانے کی کوشش کی گئی اسرائیل کو تسلیم کرنے اور آئین سیختم نبوت کی شق ختم کرنے کی کوشش کی گئی انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے بیس سال پہلے جو موقف اختیار کیا تھآ اج تمام طبقات ادارے اور میڈیا اسکی تائید کررہی ہے.