شیخ رشید کو راولپنڈی سے گرفتار کر لیا گیا

راولپنڈی(آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو راولپنڈی سے گرفتار کر لیا گیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق شیخ رشید کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔ وکیل سردار عبدالرازق خان کے مطابق شیخرشید کو انکے گھر سے سول کپڑوں میں ملبوس لوگ گرفتار کرکے لے گئے۔شیخ رشید کے دو بھتیجوں کو بھی گرفتار کرکے لے گئے ہیں۔ شیخ رشید کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔