لاہور (آن لا ئن) نگران وزیر شریف برادران کی لوٹ مار کے احتساب میں رکاوٹ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے شریف خاندان اور نگران وزراء پر کڑی تنقید کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے نیب ترامیم فیصلے کے بعد شریف برادران کیخلاف توشہ خانہ کیس بحال ہو گیا ہے۔مگر مسلم لیگ ن کے سلیکٹڈ نگران وزیر توشہ خانہ میں شریفوں کی 40 سالہ لوٹ مار کے احتساب میں رکاوٹ ہیں۔ مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ شریف برادران لیڑے اور نگران وزراء جانبدار ہیں اس لئے پاکستانی عوام کو جاگ جانا چاہیے۔
Load/Hide Comments



