چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے اپنی مدت ملازمت کے آخری روز اہم ترین کیس کا فیصلہ سنا کر سب کو حیران پریشان کردیا

اسلام آباد(آن لائن)چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے اپنی مدت ملازمت کے آخری روزمیں اہم ترین کیس کافیصلہ سناتے ہوئے سب کوحیران وپریشان کردیا،جمعہ کوفیصلہ سناتے ہوئے بڑے دبنگ آوازمیں چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ لیڈیز اینڈ جنٹلمین، دو ایک کی اکثریت سے فیصلہ سنا رہے ہیں۔اور مزیدبتایاکہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ میں شامل جسٹس منصور علی شاہ نے فیصلے پر اختلاف کیا ہے۔انھوں نے کہاکہ آئین وقانون کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجاسکتاہے۔