محکمہ موسمیات نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت متعدد علاقوں میں تیز ہواوں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد(آن لائن)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، جنوب مشرقی سندھ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں کے چند مقامات پر تیز ہواوں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی، جبکہ ملک کیبیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روزاسلام آباد میں تیز ہواوں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،تاہم پشاور، صوابی، مردان، مانسہرہ، دیر،سوات اور ایبٹ آبادمیں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،جبکہ مری، گلیات، راولپنڈی، نارووال، چکوال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور لاہور میں چند مقا مات پر تیز ہواوں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،خضدار اور گردوانواح میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،تاہم مٹھی،تھر پارکر، نگر پارکر،عمر کوٹ اور سانگھڑمیں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے.