انتخابات سے قبل دھماکے تشویشناک ہیں: حمزہ شہباز شریف

لاہور (آن لائن) سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما حافظ حمداللہ پر ہونے والے دھماکے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے حمزہ شہباز کی حافظ حمداللہ سمیت دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل ایسے واقعات تشویشناک ہیں، دہشتگرد عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا سب کی ذمہ داری ہے.