اسلام آبا د(آن لائن)ملک میں 15ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کا امکان ہے،اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی ورکنگ تیار کرلی، ذرائعنے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 23روپے 50 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کا امکان ہے،پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 16 روپے سے 17 روپے فی لیٹر اضافہ کا امکان ظاہر کیا جارہاہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 24روپے فی لیٹر تک اضافہ کا امکان ہے،پیٹرول پر لیوی میں پانچ روپے فی لیٹر اضافہ کی ابھی امکان ہے،ڈیزل پر بھی لیوی میں اضافہ کا امکان ہے،ان ٹیکسز سے آئی ایم ایف کیلئے اضافی ریونیو اکٹھا کیا جائیگا،ذرائع نے بتایا کہ اوگرا حتمی سمری آج جمعہ کو وزارت خزانہ کو بھجوائیگا، جس پر وزیر خزانہ، وزیر توانائی اپنی رائے دینگے تاہم حتمی فیصلہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کریں گے،قیمتوں میں اضافہ کا اطلاق 16ستمبر سے ہوگا۔
Load/Hide Comments



